سندھ اور پنجاب میں سعودی عرب کی طرف سے رمضان راشن تقسیم
سندھ اور پنجاب میں سعودی عرب کی طرف سے رمضان راشن تقسیم
جمعہ 15 اپریل 2022 20:54
ایک لاکھ 57 ہزار مضان راشن پیکٹ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستان کے صوبے سندھ اور پنجاب میں رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے علاقے خیرپور، گھوٹکی، سانگھڑ جبکہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں دو ہزار35 راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں، ان سے 14 ہزار 245 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز ایک لاکھ 57 ہزار مضان راشن پیکٹ تقسیم کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ ان کا مجموعی وزن 8 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔ رمضان راشن سال رواں کے دوران 19 ملکوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں میں بھی 3 ہزار رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔ ان سے 15 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔ رمضان راشن بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن کی بیجان شبوہ کمشنری میں 86 ٹن سے زیادہ رمضان راشن تقسیم کرایا ہے، اس سے 4 ہزار 860 افراد کو فائدہ ہوا۔
عدن کے کریتر اور خورمکسر اضلاع میں کھجوروں کے 8 ہزار کارٹن تقسیم کرائے گئے، اس پروگرام سے 48 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔