Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر میں فروخت

موبائل نمبر ساڑھے 13 لاکھ ڈالر کے قریب فروخت ہوا (فوٹو وام)
دبئی میں منعقد کی گئی ایک نیلامی میں گاڑی کی تین ہندسوں والی نمبر پلیٹ 35 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے، جبکہ ایک سپیشل موبائل نمبر 13 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پلیٹ کا نمبر A88 ہے جو ’موسٹ نوبل نمبرز‘ نامی خیراتی نیلامی میں فروخت ہوئی۔
اس نیلامی میں تین دیگر نمبر پلیٹس F55، V66 اور Y66 کی بھی فروخت ہوئی جن کی قیمیت بالترتیب 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر، 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور 10 لاکھ 30 ہزار ڈالر لگی۔
ایک ارب مستحقین کے لیے کھانا فراہم کرنے کی مہم کے لیے شروع کی گئی اس نیلامی کے پہلے دو گھنٹوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی۔
نیلامی کے شرکا 10 منفرد موبائل نمبرز کی نیلامی میں بھی شریک ہوئے جن کی مجموعی قیمت 14 لاکھ ڈالر رہی۔
سب سے زیادہ بولی 549999999 موبائل نمبر کی لگی جو ساڑھے 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔
اس نیلامی کا انعقاد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹو کی جانب سے کیا گیا اور اس میں امارات آکشن کی بھی شراکت داری تھی۔

شیئر: