ایکسپو 2020: دبئی میں2007 کے بعد پہلی بار90 فیصد ہوٹل بکنگ
کرایوں کی بلند ترین سطح دسمبر2015 کے بعد سب زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
دبئی کی ہوٹل انڈسٹری نے مارچ 2022 میں یہاں موجودہوٹلوں کی بکنگ کا ریکارڈ 90 فیصد سے زائد بتایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 2007 کے بعد پہلی بار دبئی ایکسپ2020 کےموقع پر یہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
یہاں گذشتہ دنوں ہونے والے میگا ایونٹ کے آخری دنوں کے دوران دبئی میں یہ سطح ریکارڈ حد تک 90 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
ہوٹلوں میں بککنگ خصوصی طور پر 24 مارچ کو 96 فیصد کی بلندی پر نوٹ کی گئی جبکہ پورے مہینے کے دوران 25 دنوں تک 90 فیصد سے زیادہ رہی۔
اس سے ہوٹلوں کو ان کے اوسط یومیہ کرایوں اور فی دستیاب کمرے کی آمدنی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔
یہاں کرایوں کی بلند ترین سطح دسمبر2015 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔