راجن پور، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں رمضان راشن تقسیم کرائے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک ہزار 895 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں، ان سے 13 ہزار 265 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پنجاب کے راجن پور، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں رمضان راشن تقسیم کرائے گئے ہیں۔
سعودی عرب دنیا کے متعدد ممالک میں شاہ سلمان مرکز کے توسط سے رمضان راشن تقسیم کرا رہا ہے۔ اسے ’اطعام‘ انشیٹو کا نام دیا گیا ہے۔
رمضان راشن پروگرام19 ملکوں میں نافذ کیا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
اس کے تحت ایک لاکھ 57 ہزار ٹن راشن پیکٹ تقسیم کرائے جارہے ہیں جن کا وزن 8 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔
رمضان راشن پروگرام اطعام کے نام سے 19 ملکوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کے ماتحت انسداد وبائی امراض کے ادارے نے یمنی کمشنری حجہ میں ایک ہفتے کے دوران 4874 افراد کو صحت معائنے اورعلاج کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔