سعودی امدادی ایجنسی کے تحت سندھ میں رمضان راشن تقسیم
سعودی امدادی ایجنسی کے تحت سندھ میں رمضان راشن تقسیم
اتوار 10 اپریل 2022 20:23
14 ہزار 630 افراد کو رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سندھ میں 14 ہزار 630 افراد کو رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد سندھ کے میرپور، بدین، تھرپارکر، سجاول اورعمر کوٹ کے مستحق افراد میں رمضان راشن تقسیم کرا رہا ہے۔
یرپور، بدین، تھرپارکر، سجاول اورعمر کوٹ میں امداد دی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)۔
سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز نے رمضان کے دوران 19 ممالک میں 8 ہزار ٹن سے زیادہ غذائی اشیا تقسیم کی ہیں۔ ایک لاکھ 57 ہزار کے قریب رمضان راشن پیکٹ، تھیلے اور کارٹن کی شکل میں تقسیم کیے گئے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے تحت نائیجریا میں 770 رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں، ان سے چار ہزار 620 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔