طائف: ساہر کی تنصیب، پہلے منٹ میں 10خلا ف ورزیاں ریکارڈ
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
طائف: ٹریفک خلاف وزریاں پکڑنے والے الیکٹرانک نظام”ساہر“ کے کیمرے پہلی مرتبہ طائف میں نصب کئے گئے۔ تنصیب کے پہلے منٹ میں ساہر کیمروں نے 10خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ طائف میں ساہر کیمروں کی تنصیب کے بعد اسے سسٹم کا افتتاح کمشنر طائف سعد المیمونی نے کیا۔ طائف محکمہ ٹریفک کے سربراہ کرنل یحی العقیل نے بتایا کہ شہر کے متعدد مقامات میں 11کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف اعداد وشمار کے مطابق طائف میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 30ے زیادہ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 13سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔