Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی سہولتیں کیا ہیں؟

امارات میں مسلسل رہنے کی شرط منسوخ کردی گئی ہے( فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔
گولڈن اقامہ ہولڈر کے لیے امارات میں مسلسل رہنے کی شرط عائد تھی۔ اماراتی حکومت نے اب یہ شرط منسوخ کردی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات نے غیرملکیوں کے اقامے اور داخلے کے لیے نیا نظام جاری کیا ہے۔ اس کے تحت سکلڈ ملازمین، سرمایہ کاروں، سیلف ایمپلائمنٹ اور خاندان کے افراد کے لیے متعدد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
امارات کا کہنا ہے کہ10 قسم کے ویزے نئے سسٹم میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ آسان شرائط پر متعدد سہولتوں کے ساتھ  ویزے جاری ہوں گے۔ 
نئے نظام کے تحت بغیر ضمانتی والے ویزے ہوں گے۔ اسی طرح میزبان کے بغیر بھی امارات کا ویزا جاری ہوگا۔
 امارات میں وزیٹر کے قیام کی میعاد کے سلسلے میں لچکدار پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ ایک سے زیادہ بار سفر کی سہولت ہوگی۔  60 دن تک قیام کیا جاسکے اور اس میں توسیع بھی ہوسکے گی۔ 
گولڈن اقامے کے حوالے ترامیم کی گئی ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ اقامہ  دس سال کا ہوگا اور اس میں توسیع ہوسکے گی۔
 گولڈن اقامہ ہولڈر کی وفات کی صورت میں اس کے زیر کفالت اہل خانہ گولڈن اقامے کی باقی ماندہ مدت امارات میں قیام کرسکیں گے۔
گولڈن اقامہ پرمٹ غیرملکی کے خاندان کے لیے جاری ہوگا۔ اس میں بیوی اور بچے شامل ہوں گے۔

شیئر: