Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

ماریہ شراپووا چاروں گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سابق روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کے ہاں  پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس سٹار نے بدھ کو اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے۔
ماریہ شراپووا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ قیمتی آغاز ہے۔‘
پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی روسی کھلاڑی کی برطانوی بزنس مین الیگزینڈر گلکس کے ساتھ دسمبر 2020 میں منگنی ہوئی تھی۔
انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شراپوا، جو کہ امریکہ میں رہتی ہے، ساحل سمندر پر پیٹ پر ہاتھ رکھ کر فوٹو گرافی کے لیے پوز دے رہی ہیں۔  
شرا پووا نے بچے کی متوقع ولادت کی خبر اپنے 42 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے۔
اس پر انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’اتنے سارے خوب صورت پیغامات میں اپنے آپ کو جنت میں محسوس کررہی ہوں۔‘
خیال رہے ماریہ شرواپووا چاروں گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔

شیئر: