مختلف وارداتوں میں ملوث 6 سعودی اور 2 غیرملکی گرفتار
سعودی ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں سے گذشتہ دنوں 8 افراد کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں 6 سعودی اور 2 غیرملکی شامل ہیں۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری وڈیو بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ نجران میں ہوائی فائنرگ کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
جبکہ دو مقیم غیرملکیوں کو جن میں ایک ایتھیوپین اور دوسرا بنگلہ دیشی باشندہ ہے، سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرکے دراندازی کرنے والوں کو نقل وحمل کی سہولت دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ملزمان چار غیر قانونی طور پرمملکت میں داخل ہونے والوں کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرتےہوئے انہیں سرحدی محافظوں کی نظروں سے چھاپا کرساحلی راستے سے مکہ مکرمہ لانے کے لیے کوشاں تھے۔
سکیورٹی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ریاض میں ایک سعودی شہری کو اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے چھینی گئی گاڑی کی ٹکر سے 3 گھروں کے دروازے توڑے اور وہاں سے مزید دوگاڑیاں چرائی تھیں۔
ریاض ریجن میں ہی ایک سعودی شہری کو حراست میں لیا دھوکہ بازی اور جعل سازی کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھا ۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ایک، ایک سعوی کو شہری کو حراست میں لیا گیا جن میں سے شخص پرالزام تھا کہ اس نے ایک شخص کا نئی گاڑی نذر آتش کی تھی جبکہ دوسرے شخص نے پولیس اہلکار کے خلاف نازیبا ویڈیو بنائی تھی۔