Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑی شگاف میں پھنسے سعودی نوجوان کو نکال لیا گیا

فضائی ایمبولینس کے ذریعے تبوک کے ہسپتال منتقل کردیا گیا(فوٹوسبق)
سعودی عرب کے ریجن تبوک میں شہری دفاع  کی امدادی ٹیموں نے الوجہ کمشنری میں چٹان کے شگاف میں پھنس جانے والے مقامی نوجوان کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ سعودی نوجوان الوجہ کمشنری کی ابوراکہ تحصیل کے کوہستانی علاقے میں چٹان کے شگاف میں پھنس گیا تھا۔
۔نوجوان کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے تبوک کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تبوک گورنریٹ نے بتایا کہ گورنر شہزادہ فہد بن سلطان کو واقعے کی اطلاع تھی۔ انہوں نے نوجوان کو پہاڑی علاقے سے نکالنے اور ضروری طبی خدمات فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی۔

ابوراکہ تحصیل کے کوہستانی علاقے میں چٹان کے شگاف میں پھنس گیا تھا(فوٹو العربیہ)

گورنر تبوک نے نوجوان کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے پہاڑی علاقے سے ہسپتال پہنچانے کا حکم جاری کیا تھا۔
سبق نیوز کے مطابق تبوک ریجن کے علاقے’ ابوراکہ‘ سے 3 کلومیٹردور’وادی راطیہ‘ میں گذشتہ روز ایک نوجوان پہاڑی کے درمیان انتہائی تنگ میں پھنس گیا۔
 شہری دفاع کی جانب سے افطاری کےلیے پانی بھی فراہم کیا گیا جبکہ اسے آکسیجن بھی فراہم کردی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی نوجوان سیاحت کے لیے پہاڑی علاقے میں گیا ہوا تھا جس جگہ نوجوان پھنسا ہوا تھا وہ جگہ کافی تنگ تھی۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے نوجوان کو نکالنے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور بدھ کی شام اسے وہاں سے نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

شیئر: