مدینہ منورہ میں ’رمضان فیسٹول‘ شہریوں اور غیرملکیوں میں مقبول
فیسٹول کا اہتمام کنگ فہد سینٹرل پارک واکنگ ٹریک میں کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں ’رمضان فیسٹول‘ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں مقبول ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ رمضان فیسٹول سے ماضی اور قدیم زمانے میں یہاں جو عوامی بازار لگا کرتے تھے ان کی یادیں تازہ ہورہی ہیں۔
مدینہ منورہ میں کمیونٹی سینٹرز کی انجمن نے رمضان فیسٹول کا اہتمام کنگ فہد سینٹرل پارک واکنگ ٹریک میں کیا ہے۔
انواع و اقسام کے مشروبات فروخت کرنے کےلیے 45 سٹال لگائے گئے ہیں۔ قدیم ملبوسات، یادگاری تحائف اور رمضان میں پسند کیےجانے والے کھانے اورمشروبات پیش کیے جارہے ہیں۔
رمضان فیسٹول روزانہ رات دس بجے شروع ہوتا ہے اور دو بجے تک جاری رہتا ہے۔
بلیلہ، ترمس،عربہ قہوہ، چائے، دیسی گھی فروخت کرنے والے خاص قسم کی صدائیں لگاتے ہیں۔ خواتین اور بچے سب میلہ دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔