Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توپ چلانے سے ڈھول بجانے تک، رمضان کی دلچسپ روایات

مصر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں توپ چلا کر افطاری کا اعلان کیا جاتا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
رمضان کا مقدس مہینہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان، تاریخ اور ثقافت میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔ مسلمان اس مخصوص دورانیے کو مختلف اور منفرد روایات کے ساتھ مناتے ہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی کے ممالک میں رمضان کے دوران چھ ایسی روایات دیکھنے کو ملتی ہیں جو کافی دلچسپ ہیں۔

توپ سے اعلان

بہت سے ممالک میں توپ چلا کر روزہ کشائی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ مصر، متحدہ عرب امارات اور لبنان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں اس روایت پر عمل ہوتا ہے۔

نفرس

یہ لفظ مراکش میں ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو روزہ داروں کو سحری کے وقت جگاتے ہیں۔ وہ سحری کے وقت تلاوت کرتے ہوئے مختلف گلیوں کے چکر لگاتے ہیں۔

حق اللیلا

یہ ایک تہوار کا نام ہے جو متحدہ عرب امارات میں 15 ویں شعبان کو منایا جاتا ہے، اس روز بچے روایتی کپڑے پہن کر اون سے بنے رنگ برنگے تھیلے ہاتھوں میں لیے مختلف محلوں میں گھر گھر جاتے ہیں جہاں ان کو مٹھائی اور گری دار میوے دیے جاتے ہیں۔

فانوس

مصر میں رمضان کے حوالے سے سب سے زیادہ جشن منائے جاتے ہیں اور گھروں اور گلیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر فانوس اور مختلف شکل کی لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں۔

مُسحرتی

یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو سحری کے وقت رہائشیوں علاقوں میں جا کر دف یا ڈھول بجاتا ہے اور لوگوں کو جگاتا ہے۔ مُسحرتی سعودی عرب، عراق اور شام میں بھی ہوتے ہیں۔

محیبس

یہ ایک روایتی کھیل ہے جو عراق میں افطاری کے بعد کھیلا جاتا ہے۔ اس میں دو ٹیمیں ہوتی ہیں اور ایک انگوٹھی کو چھپانا ہوتا ہے۔

شیئر: