ممبئی۔۔۔۔۔اداکارہ کنگنا رانوٹ نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ فلمساز مدھوبھنڈارکرنے انہیں فیشن 2نامی فلم کے سیکول میں کام کرنے کیلئے ان سےرابطہ کیا ۔ فیشن نام فلم 2008میں بنی تھی اور اس وقت اس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ہیرؤئن کا کردار پرینکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔ کنگنا نے کہا کہ بیشمار افواہیں اڑ رہی ہیں۔ مدھوچند ماہ پہلے آخری بار میرے گھر آئے تھے۔ہم نے اس بارے میں بات تو ضرورکی تھی لیکن اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔