تاجکستان، کمبوڈیا اور دیگر ممالک میں رمضان راشن کی تقسیم
تاجکستان، کمبوڈیا اور دیگر ممالک میں رمضان راشن کی تقسیم
ہفتہ 23 اپریل 2022 20:28
جیبوتی کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی طرف سے کمبوڈیا ، جبوتی، یمن سوڈان، تاجکستان اور دیگر ممالک میں افطار پروگرام کے تحت رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ویتنام میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے کمبوڈیا میں رمضان راشن تقسیم کرایا ہے۔
اس موقع پر خصوصی تقریب میں کمبوڈیا کے وزیر عثمان حسن اور متعدد مسلم شخصیات شریک تھیں۔۔ رمضان راشن پروگرام سے3 ہزار 234 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
تاجکستان میں ایک ہزار 300 فوڈ باسککٹ تقسیم کیے گئے ( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کے تحت جیبوتی کو 50 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ جیبوتی میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور عبدالھادی العتیبی نے وزیراعظم کے مشیر، سعودی وزارت خزانہ کے نمائندے اور شاہ سلمان مرکز ٹیم کی موجودگی میں کھجوریں تقسیم کرائی ہیں۔
رمضان اطعام پروگرام کے تحت تاجکستان میں دوشنبے سمیت مختلف علاقوں میں ایک ہزار 300 فوڈ باسککٹ تقسیم کیے گئے ہیں جس سے 6 ہزٓر 700 افرراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
رمضان پروگرام کے تحت تاجستان میں 51 ہزار ضرورت مند خاندنوں میں رمضان کے دوران بنیادی غذائی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔
سوڈان کے علاقے خرطوم میں 472 راش پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
عدن کے البریقہ ضلع میں 16 ٹن سے زیادہ رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے گئے۔ اس سے 900 افراد کو فائدہ ہوا۔
شاہ سلمان مرکز کا پروگرام یمن کی سات کمشنریوں کے انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں 8530 راشن پیکٹ تقسیم کرانا ہے۔ ان سے 76 ہزار 770 افراد کو فائدہ ہوا۔ 12 ہزار 795 خاندان رمضان راشن سے استفادہ کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں سوڈان کے علاقے خرطوم میں 472 راش پیکٹ تقسیم کیے گئے جس سے اتنے ہی خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔