Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی کفالت نظام میں شامل سعودیوں کے لیے امداد

رمضان اعانت فنڈ سے فیملی کے سربراہ کو ایک ہزار دیے جائیں گے.(فوٹو سوشل میڈیا)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی کفالت نظام میں شامل سعودی شہریوں کے لیے رمضان اعانت کے طور پر ایک ارب 850 ملین ریال تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رمضان اعانت فنڈ سے فیملی کے سربراہ کو ایک ہزار اور فیملی ممبر کو500 ریال دیے جائیں گے.
شاہ سلمان نے رمضان اعانت کی مد میں یہ خطیر رقم مقامی شہریوں کو پروقار زندگی گزارنے کے جذبے سے فراہم کی ہے.
رمضان کی آمد پر عام دنوں کے مقابلے میں فیملی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے سماجی کفالت نظام میں شامل افراد کے لیے سپیشل رقم جاری کی گئی ہے.
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے احمد الراجحی نے رمضان اعانت رقم کی منظوری پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے.

شیئر: