معروف سعودی شاعر و ادیب علی الدمینی 74 برس کی عمر میں طویل علا لت کے بعد انتقال کر گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق علی الدمینی نے سعودی عرب میں جدیدیت کی شعری تحریک قائم کی۔ وہ مملکت میں جدیدیت کی اہم علامت بن گئے تھے۔
انہوںنے شعر و شاعری کی دنیا میں جدیدیت کا منفرد تجربات کیے اور غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔
علی الدمینی 1948 میں الباحہ ریجن کے محضرۃ قریے میں پیدا ہوئے تھے۔
متعدد شعری مجموعوں کے خالق تھے۔ سعودی اخبار الیوم سے شائع ہونے والے ثقافتی ضمیمے المربد کے انچارج رہے۔ النص الجدید ثقافتی میگزین دمام سے شروع کیا۔
عرب شاعروں اور ادیبوں نے علی الدمینی کے انتقال سے شعری اور ادبی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں شعر و ادب کی ناقابل فراموش خدمت کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
علی الدمینی پچاس برس سے شعر و ادب کی دنیا کی خدمت کررہے تھے۔ ان کی موت سے سعودی عرب کے ثقافتی، ادبی اور شعری حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہوگیا۔