Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کی جدہ آمد 

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔
یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعد آل جابر، مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد عبداللہ  بن ظافر بھی موجود تھے۔

شیئر: