متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیچر 30 اپریل کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی بنائے ہوئے ہے۔ اس میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی دور کی نظر اچھی ہے اورعوام میں انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ’ 30 اپریل کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ فلکیاتی حساب کے مطابق عید پیر کو ہونے کا امکان ہے‘۔