Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے 

قصرالصفا پہنچنے پر گورنرمکہ مکرمہ اور دیگر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 29 ویں شب کو تراویح اور ختم قرآن کی دعا میں شرکت کی ہے۔
قبل ازیں  شاہ سلمان بن عبدالعزیز رمضان المبارک کی 29 ویں شب جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں قصرالصفا پہنچنے پر گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ خالد بن فہد، شہزادہ منصور بن سعود، شہزادہ خالد بن سعد، شہزادہ فہد بن عبداللہ بن مساعد، شہزادہ سطام بن سعود ، شہزادہ فیصل بن سعود، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود، شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن سطام، شہزادہ احمد بن فہد اور شہزادہ فیصل بن احمد نے خیر مقدم کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ شاہی خاندان کی اہم شخصیات، ایوان شاہی کے عہدیداران بھی تھے۔

شیئر: