خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کو سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی سلطان ھیثم بن طارق کو عید کی مبارکباد دی اوردعا کی کہ عید الفطر جیسا مبارک تہوار سعودی عرب، سلطنت عمان اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کی زندگی میں بار بار لائے۔
شاہ سلمان نے اس موقع پر پوری امت مسلمہ کی صلاح و فلاح اور ترقی و خوشحالی کی بھی دعا کی۔