متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے سنیچر کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کےمطابق ’دونوں رہنماوں نے پاکستان اور امارات کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا۔علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
ابوظبی کے ولی عہد نے ملاقات میں مستقبل میں پاکستان کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
Mohamed bin Zayed, PM of Pakistan review advancing relations, discuss regional, international developments#WamNews https://t.co/bNPQQc0dKz pic.twitter.com/JBmmiOy3SE
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) April 30, 2022
شہباز شریف نے پرتپاک خیرمقدم اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں امارات کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ابوظبی کے قصر پہہنچنے پر شیخ محمد بن زاید نے شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا‘۔
شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔
ابوظبی ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی تاریخNode ID: 665246
شہباز شریف کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
اسلامی ممالک کے تنظیم ( او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طٰہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔
سنیچر کو مکہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں امت مسلمہ کے مفادات کے فروغ کے لیے کام کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے او آئی سی کے رکن ممالک کے مفادات اور تحفظات کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔‘
’وزیراعظم نے کشیمر کاز پر مسلسل تعاون فراہم کرنے پر او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کا شکریہ بھی ادا کیا۔‘
قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کی شب وزیراعظم نے ملاقات کی تھی۔
پاکستان کے پرائم منسٹر ہاؤس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کی افرادی قوت کےلیے مزید مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے ہیں۔‘
On his arrival at the royal palace, Prime Minister Shehbaz Sharif was received by Crown Prince Mohammed bin Salman ahead of their meeting. He was presented guard of honour. It is important to mention that the Prime Minister is on a three-day visit to Saudi Arabia. pic.twitter.com/cIH2ZIhgeD
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 29, 2022
ملاقات کے لیے رائل پیلس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے السلام پیلس میں وزیر اعظم پاکستان کا خیر مقدم کیا اور سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
قبل ازیں جمعے کو عرب نیوز کو ایک تحریری انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو گہری تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔‘
PM Shehbaz Sharif met with Crown Prince Mohammed bin Salman. The matters relating to expanding trade & business ties, increasing investment, & creating opportunities for Pakistan's manpower came under discussion during the meeting. pic.twitter.com/nYf0eVxmCv
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 29, 2022