لندن۔۔۔برطانیہ کے انسداد دہشتگردی محکمے نے کہا ہے کہ ویسٹ منسٹر میں ہونیوالے دہشتگرد حملے میں خالد مسعود نے از خود حملہ کیا تھا اور اس میں اس کا کوئی ساتھی ملوث نہیں تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں برطانیہ بھر میں مختلف چھاپے مارکر 12افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا ۔ میٹروپولٹن پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی تھی کہ آیا حملے میں اس کا کوئی ساتھی بھی ملوث تھا۔ لیکن پولیس اب اس امر پر قائل ہوگئی ہے کہ حملہ کرنیوالا تنہا تھا۔واضح رہے کہ 22مارچ کو یہ حملہ کیا گیا تھا۔