Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے فن تعمیر سے متعلق نمائش

نمائش میں مختلف ادوار میں ہونے والی توسیع کو اجاگر کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے جمعرات کو مسجد نبوی کے فن تعمیر سے متعلق نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نمائش میں نبی کریم کے زمانے میں جب مسجد نبوی کو تعمیر کیا گیا اور اس کے بعد مختلف ادوار میں ہونے والی توسیع کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نمائش میں اسلام کے دوسرے مقدس مقام سے متعلق کچھ نایاب اشیا اور تعمیراتی ٹکڑوں کو بھی شوکیس کیا گیا ہے۔

کچھ نایاب اشیا اور تعمیراتی ٹکڑوں کو بھی شوکیس کیا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

گورنرمدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’یہ مدینے کے تاریخی اور اسلامی ورثے سے متعلق میوزیم اور نمائشوں کا بنیادی مرکز ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی قیادت میں مملکت کی توجہ مسجد نبوی کے ثقافتی اور اسلامی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل رہی ہے۔‘

شیئر: