مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری روز کی تصویری جھلکیاں
مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے آخری روز کی تصویری جھلکیاں
اتوار 1 مئی 2022 23:19
آخری روزے کی افطاری کے موقع پر اندرونی وبیرونی صحن لوگوں سے بھرگئے(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ مسجد نبوی الشریف میں رمضان المبارک کے آخری روز لاکھوں افراد نے افطارکیا اس موقع پرلوگوں نے رمضان المبارک کو الوداع کہتے ہوئے خشوع وخضوع سے دعائیں مانگیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف کے باہرافطاری دسترخوان پررمضان المبارک کے آخری روز کے مناظرکی عکس بندی کی ہے۔
آخری روزے کو مسجد نبوی الشریف کے اندرونی وبیرونی صحن لوگوں سے بھرے ہوئے تھے۔ دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں شہری اور مقیم غیر ملکی آخری روزہ مدینہ منورہ میں گزارنے کے لیے وہاں پہنچے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
واضح رہے گزشتہ دوبرس سےکورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد پرپابندی تھی جبکہ امسال مملکت میں کورونا کی صورتحال پرقابو پانے کے بعد بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد پرپابندی ختم کردی گئی ہے۔