پاکستان میں سنیچر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار، دفتری اوقات کار میں کمی
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی سنیچر کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا (فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر)
پاکستان کی وفاقی حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات کے معاملے پر ایک دلچسپ فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری دفاتر میں سنیچر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے تاہم دفاتر کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے۔
جمعے کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کردیے گئے ہیں۔
جمعے کے روز اوقات کار صبح 8 سے دن ایک بجے تک ہوں گے۔ اس سے قبل سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوری بعد سنیچر کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔