Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری دفاتر میں دو کے بجائے ایک تعطیل، ’کمر ہمت کس لیں‘

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)
پاکستان کی حکومت نے کہا ہے سرکاری دفاتر میں اب ہفتہ وار دو کے بجائے ایک تعطیل ہو گی۔
منگل کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار دو سرکاری تعطیلات ختم کر دی ہیں، اب صرف ایک تعطیل ہو گی۔
بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی ہے۔  دفاتر اب 10 بجے کے بجائے صبح آٹھ بجے کام شروع کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ’کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو قومی اسمبلی میں کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
انہوں نے رمضان کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم قیمت پر اشیا کی فراہمی بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہعوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔‘
وزیراعظم نے پینشن میں اضافے اور کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کیا۔

شیئر: