سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویوز کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور انٹرویو کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے بیرون ملک مقیم اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی اس خطاب سے کچھ منٹوں قبل اپنے لوگوں سے ہونے والی بات چیت ہے۔
اس ویڈیو میں عمران خان کو اپنے حالیہ انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عمران خان کے کرکٹ ڈھانچے سے متاثر اور مستفید ہونے والے کھلاڑیNode ID: 666801
وہ کہتے ہیں کہ ’اے آر وائے کی زبردست فوٹوگرافی تھی، اس کی تصویر بڑی اچھی تھی۔ شان کا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ انٹرویو کسی ویٹنگ بس روم میں کیا جارہا ہے، نہ اس کی تصویر اچھی تھی۔‘
واضح رہے کچھ دن پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی اداکار شان کے ساتھ انٹرویو پاکستانی چینل ’ہم نیوز‘ پر نشر کیا گیا تھا۔
شان کے ساتھ اپنے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کہہ رہے تھے کہ ’لائٹنگ اس کی بڑی گندی تھی۔‘
In his leaked video, #ImranKhan is not happy with lighting in his interview with @mshaanshahid and #IKpodcast questions by Junaid Akram & Co - Also IK seemed very expert in newsrooms’ technicalities:) pic.twitter.com/AtfpWVWLa9
— Tahir Aslam Gora ताहिर गोरा طاہر گورا (@TahirGora) May 8, 2022
پاکستان سوشل میڈٰیا صارفین بھی سابق وزیراعظم کے حالیہ انٹرویوز پر تبصرے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
صحافی طارق متین کے مطابق عمران خان کی ویڈیو جس میں شان شاہد کے ساتھ ہونے والے انٹرویو کی بات کررہے ہیں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
ان کا کہنا ہے اس مرتبے کے لیڈر کو ہر چیز پر فوکس کرنا چاہیے۔
انایا خان نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں طنزیہ لکھا کہ ’شان بھی خراب لائٹنگ مہیا کرکے عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش میں شامل ہوگئے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو اپنی بات کہنے اور طنز و مزاح کے رنگ بکھیرنے کے لیے میمز کا سہارا لیتے ہوئے نظر آئے۔
تیموز زمان نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک شخص کہہ رہا تھا ’تکنیک ہی غلط ہے تمہاری‘۔