Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں ایک ہفتے سے لاپتہ شہری مل گیا 

امدادی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کررہی تھیں (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں ایک ہفتے س لاپتہ مقامی شہری مشعل العطوی کو تلاش کرلیا گیا۔ امدادی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کررہی تھیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مشعل العطوی کی صحت اچھی ہے۔ وہ الاخضر اورالمعظم مقامات کے درمیان واقع مقام’فم قویع‘ سے ملا ہے۔ 
مشعل العطوی کے والد نے سیکیورٹی اہلکاروں اور تبوک کے ان تمام باشندو ں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹے کی تلاش میں دن رات ایک کردیا۔ پورا خاندان تشویش، بے چینی اور خوف میں مبتلا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’بیٹے کے زندہ ملنے پر پورے خاندان ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے‘۔
انہوں نے خوشی کے آنسوؤں کو روکتے ہوئے کہا کہ’ مشعل العطوی کا ہسپتال میں مکمل طبی معائنہ ہوگا تاکہ اس کی صحت کے بارے میں اطمینان ہوسکے‘۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور رضاکاروں کو مشعل العطوی کی گاڑی چند روز قبل مل گئی تھی۔
وہ تبوک کے المعظم علاقے کے قریب رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے گیا تھا۔ گاڑی خراب ہونے پر جنگل میں پیدل چل پڑا تھا۔ 

شیئر: