Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ چاڈ کے ضرورت مند خاندانوں میں 700 فوڈ باسکٹ تقسیم

شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نےجمہوریہ چاڈ کے دار الحکومت این جمینا میں ضرورت مند خاندانوں میں 700 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے چار ہزار 200 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد مملکت کی طرف سے کی جانے والی امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے جن کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات دنیا بھر کے متاثرہ ممالک اور لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

یمن میں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے( ایس پی اے)

یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالرکی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: