Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر الجوف سے اقوام متحدہ کی رابطہ کار کی ملاقات 

باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنرالجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز سے منگل کو گورنرہاؤس سکاکا میں اقوام متحدہ کی رابطہ کار تنالی فوسٹرسے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری گورنریٹ برائے ترقیاتی امور فھید بن مطلق الشمری بھی موجود تھے۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

  اقوام متحدہ کے وفد نے متعدد تاریخی مقامات کی بھی سیر کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ  اقوام متحدہ کے وفد نےالجوف میں متعدد تاریخی مقامات کی بھی سیر کی ہے۔
الجوف یونیورسٹی کے سربراہ اور الجوف میں ایوان صنعت و تجارت کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔  
اقوام متحدہ کے وفد کے ارکان نے الجوف کے زرعی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ 

شیئر: