Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 لبنانی سرحد کے قریب غلطی سے اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم فعال

اس واقعے کے بعد  اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ فوٹو عرب نیوز
اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے  کہ اسرائیل نے جمعرات کو لبنان کے ساتھ ملتی ہوئی اپنی سرحد کے قریب غلطی سے خطرے کے آلارم کے بعد اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم  کو فعال کر دیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اس واقعے کے بعد  شمالی اسرائیل کے کچھ علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بھی بجائے گئے تھے۔

فضائی دفاعی فوجیوں نے غلط شناخت کےباعث انٹرسیپٹر فعال کیا۔ فوٹو عرب نیوز

اسرائیلی فوج  کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی فوجیوں نے غلط شناخت کی وجہ سے انٹرسیپٹر فعال کر دیا اور اس کے نتیجے میں ایک الرٹ جاری کر دیا گیا۔
 

شیئر: