Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کےلیے مسجد الحرام میں شرعی مسائل سے آگاہی کا خصوصی انتظام

شرعی مسائل سے آگاہی کے لیےاردوسمیت متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خواتین کو شرعی مسائل بتانے اور مذہبی استفسارات کے جواب دینے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سکرینز کا بندوبست کیا ہے۔ حرم شریف میں ان مقامات پر جو خواتین کی نماز کے لیے مختص ہیں میں خصوصی سکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ ڈیجیٹل سکرینز وائی فائی سسٹم سے مربوط ہیں۔  زائر خواتین کو عمرہ، زیارت اور نماز کے حوالے سے تمام ضروری سوالات کے جواب فراہم کیے جاتے ہیں۔ مسائل کے جوابات دینے کےلیے ممتاز علما اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ 
ٹچ ڈیجیٹل سکرینز 21 انچ کی ہیں۔ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، چینی، بنگالی، ہوساوی اور ملاوی زبانوں میں دینی معلومات اور مذہبی استفسارات کے جواب مہیا ہوں گے۔ 
ڈیجیٹل سکرینز کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا ڈیزائن نیا ہے۔

ڈیجیٹل اسکرینزکو ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیاجاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

اسکرینز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا آسان ہے۔ حرم شریف کے ایک، ایک حصے میں شرعی مسائل کے جواب دینے کے لیے موثر ترین عصری ذریعہ ہے۔ اس میں نصب کیمرے نہایت شفاف ہیں۔ آس پاس کے مناظر کی تفصیلات تک اجاگر کردیتے ہیں۔ انتہائی حساس  ساونڈ سسٹم کے ذریعے  استفسار کرنے والے یا کرنے والی اور جواب دینے والے کی آواز ایک دوسرے تک بھرپور طریقے سے سنی جاسکے گی۔ 

شیئر: