جدہ کے ساحل پر واقع یہ زون 39 رائیڈز کی آفرز کرتا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ سیزن کی جاری سرگرمیوں میں آنے والے وزیٹرز کے پاس اب فیسٹول ایونٹس کی بڑھتی فہرست میں ایک نئی تفریحی کشش ہے۔
عرب نیوز کے مطابق موبائل تفریحی پارک جدہ پیئر تفریح کے متلاشیوں کے لیے ریڈ سی پورٹ سٹی میں نیا زون ہے۔
جدہ کے ساحل پر واقع یہ 39 رائیڈز کی آفرز کرتا ہے۔ مختلف قسم کے کھیل، انعامات کے علاوہ یہاں دکانیں، کیفےاور ریستوراں بھی ہیں۔
ایڈرینالین جنکیز کے لیے رولرکوسٹر، ایک سوئنگ کیروسل، فیرس وہیل اور پینڈولم رائیڈ ہے۔
22 سالہ مدا رشوان اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ جدہ پیئر کا دورہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کشش نے انہیں بچپن کے تجربات کی یاد دلائے۔
انہوں نے کہا ’ میں یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ یہ کتنا اچھا ہے، جیسا کہ میرے خاندان اور میرے پاس تفریحی پارک موجود ہیں۔ شہر میں تفریحی پارک کا منظر بہت اچھا نہیں تھا لیکن جدہ پیئر بہت اچھی رائیڈز کی پیشکش کرتا ہے۔
14 سالہ یوسف کتبی اور 15سالہ عبداللہ الحربی جدہ سیزن کے افتتاحی دن جدہ پیئر گئے۔
کتبی نے کہا ’میں فیرس وہیل کا سب سے زیادہ انتظار کر رہا تھا یہاں تک کہ جب وہ جگہ زیر تعمیر تھی اور یہ وہ پہلی رائیڈ تھی جس پرمیں داخل ہوا۔
عبداللہ الحربی نے کہا ’ یہ جگہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں سے ایک گھنٹہ کی دوری پر ہے لیکن چونکہ میرا دوست یہاں آ رہا تھا تو میں اس کے ساتھ آیا اور یہاں آنا وقت کے قابل تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جدہ سیزن میں دیگر ایونٹس کا وزٹ کرنے کے منتظر ہیں۔