بنی مالک اور الورود محلوں کے انہدام کے لیے بجلی کاٹ دی گئی
مکانوں کو گرانے کا کام سنیچر سے کیا جا رہا ہے( فائل فوٹو سبق)
جدہ میں کچی آبادیوں کے انہدام کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا جو رمضان المبارک کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
انہدام کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنی مالک اور الورود محلوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جہاں مکانوں کو گرانے کا کام سنیچر سے کیا جا رہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمیٹی نے مزید کہا کہ الرحاب اور العزیزیہ محلوں میں کچی آبادیوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے وہاں رہنے والوں کو نوٹسزجاری کیے جاچکے ہیں۔
ان علاقوں میں انہدام کی کارروائی کا آغازجون کے دوسرے ہفتے سے کیاجائے گا۔ چار جون کو ان علاقوں کی بجلی منقطع کردی جائے گی جبکہ گیارہ جون سے مکانوں کو گرانے کا عمل شروع کیا جائےگا۔
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مجموعی طورپرجدہ کی 32 کچی بستیوں کو گرانے کا منصوبہ ہے جن میں سے 20 محلے گرائے جاچکے ہیں جبکہ باقی 12 محکلوں کو گرانے کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں مرحلہ وار کام شروع کیاجارہا ہے۔