عبدالرحمن العبسی، سعودی فالکنز کلب میں میڈیا اور کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈائریکٹر
گنگ سعود یونیورسٹی سے ڈیجیٹل میڈیا میں ماسٹر کی ڈگری مکمل کی(فوٹو عرب نیوز)
عبدالرحمن العبسی 2020 سے سعودی فالکنز کلب میں میڈیا اور کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عبدالرحمن العبسی اس وقت کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کے آفیشل براڈکاسٹر بھی ہیں جہاں انہوں نے پہلی بار 2018 میں کام کرنا شروع کیا تھا۔
اس کلب کا مقصد سعودی فالکنری ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنا ہے اور مملکت میں فالکن کی آبادی کی پرورش کے لیے بیداری اور ذخائر پیدا کرنا ہے۔
عبدالرحمن العبسی 2017 اور 2018 میں کے ایس اے سپورٹس ٹی وی جسے الریاضیتہ ٹی وی بھی کہا جاتا ہے میں سپورٹس نامہ نگاروں کے سربراہ تھے۔
2011 میں الریاضیتہ ٹی وی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے سے پہلے انہوں نے پہلی بار 2009 میں چینل پر ’بیوفور دی گیم‘ سیگمنٹ کے پروگرام پریزینٹر کے طور پر کام کیا تھا۔
العبسی 2011 سے چینل پر تمام کھیلوں کے مقابلوں کے میچز اور فائنلز کو کور کر رہے ہیں۔
وہ 2018 اور 2019 میں کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول کے ساتھ ساتھ 2019 میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کے آفیشل پریزینٹر تھے۔
انہوں نے کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلے کور کیے جس میں 2014 کا فٹ بال ورلڈ کپ اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو اولمپکس شامل ہیں۔
العبسی نے آذربائیجان میں 2017 کے اسلامی کھیل اور ٹوکیو میں 2019 کے اے ایف سی چیمپئنز لیگ فائنل بھی کور کیا۔
ستمبر 2010 میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے تعلقات عامہ اور میڈیا میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے فروری 2016 میں گنگ سعود یونیورسٹی سے ڈیجیٹل میڈیا میں ماسٹر کی ڈگری بھی مکمل کی۔
العبسی نے اپنے کیریئر کے دوران اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔
انہوں نے شہزادہ احمد بن سلمان اپلائیڈ میڈیا اکیڈمی،سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی اور سعودی سپورٹس میڈیا فیڈریشن سے پیشہ ورانہ کھیلوں کی ٹی وی رپورٹنگ کی تربیت حاصل کی۔