چار لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
چار لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بدھ 25 مئی 2022 18:39
ایک سعودی اور شامی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ’ چار لاکھ تین ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
ایک سعودی اور شامی شہری سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
لوبیا کے دانوں کی شکل کے پلاسٹک کے خول کے اندر منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا کہ’ وزارت داخلہ کے ماتحت تمام سیکیورٹی ادارے زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے منشیات کے انسداد کے لیے کام کررہے ہیں‘۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ’ سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کی لت میں مبتلا کرکے ملک و قوم کو تباہ کرنے میں کچھ عناصر لگے ہوئےہیں۔ سعودی ادارے ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔