Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگریزی اسٹیٹس سمبل بن چکی ہے، صبا قمر

ممبئی۔۔۔پاکستانی اداکارہ صباقمر ان دنوں بالی وڈ کی فلم میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ انہوں نے کئی کامیاب پاکستانی فلموں اور 20سے زیادہ سیریلز میں کام کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انگریزی بولنا اب ہمارے معاشرے میں اسٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔ لوگوں کو اردو یا پنجابی زبان میں بات کرنے میں شرم آنے لگی ہے۔اگر آپ اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہوئے کوئی غلطی کرتے ہیں تو کوئی آپ کو کچھ نہیں کہے گا لیکن اگر انگریزی میں ایک لفظ بھی غلط بولتے ہیں تو لوگ اسے جرم سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زبان کی بنیاد پر کسی کو سمجھنا غلط ہے۔صبا قمر ،عرفان خان کے ساتھ نئی فلم میں آ رہی ہیں جس میں ان کے کیریکٹر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ انگریزی ہی ان کی واحد زبان نہیں۔صبا نے کہا کہ اصل زندگی میں میں نے ایسے بہت سے والدین کو دیکھا جو اپنے بچوں کی تعلیم کے بارے میں بڑے حساس ہیں۔خاص طور پر ان کی انگریزی کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔صبا نے صحیح ہندی بولنے کیلئے کلاسیں بھی اٹینڈ کی ہیں۔شوٹنگ کے دوران ایک کوچ سیٹ پر ان کے ساتھ ہوتا تھا۔صبا کا کہنا ہے کہ میں اداکارہ ہوں اور زبان میرے لئے کوئی رکاوٹ نہیں اگر مجھے تامل فلم بھی ملے تو میں زبان سیکھ لونگی۔

شیئر: