سعودی عرب میں ریاض پولیس نے لڑکی پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد کے باعث لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ 11 مئی کو اطلاع ملی تھی کہ ایک لڑکی پر اس کے رشتے داروں نے تشدد کیا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسی‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’پولیس نے ملزمان کو خلاف قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے‘۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے لڑکی پر تشدد کی وڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
تشدد کی وڈیو متاثرہ لڑکی کی بہن نے شیئر کی تھی۔ تشدد کے باعث لڑکی کا بلڈ پریشر بہت زیادہ گر گیا تھا۔ تین مرتبہ دل کی دھڑکن بند ہوئی۔ 19روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہی پھر دماغی موت واقع ہوگئی۔