Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی ریفرنڈم شروع

انقرہ۔۔۔صدر اردگان کے اختیارات میں اضافے کیلئے ترکی میں ریفرنڈم شروع ہوگیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد پولنگ بوتھ پر نظر آرہی ہے۔ 55ملین افراد ملک بھر کے 167140پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔پولنگ کا آغاز صبح 7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔بیرون ملک ووٹروں نے پہلے ہی ووٹ ڈال دیئے۔ریفرنڈم کی وجہ سے ملک میں لوگ 2حصوں میں تقسیم ہیں۔ اردگان اور ان کے حامی کہتے ہیں کہ موجودہ آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی جبکہ مخالفین کہتے ہیں کہ اس سے آمریت قائم ہوجائے گی۔

شیئر: