Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ، ہیڈ آف چانسری سعید سرور

افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ، کرسچن کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف کا خطاب
 
جدہ ( ارسلان ہاشمی) پاکستان  قونصلیٹ کے ہیڈ آف چانسری سعید سرور نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مسیحی براردری کے مذہبی تہوار قونصلیٹ میں منعقد  کئے جاتے ہیں ۔ قونصلیٹ میں منعقدہ مسیحیوںکے مذہبی تہوار سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے مزید کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو کسی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ماضی میں اہل پاکستان جب قدرتی آفات سے گزرے تو ان حالات  میں یہاں مقیم مسیحی براردری نے بھی سب سے ساتھ ملک کر امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا ۔ پاکستان قونصلیٹ کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم وطنوں کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مملکت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو مہلت دی گئی ہے وہ افراد جو غیر قانونی طور پرمقیم ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جلد ازجلد وطن روانہ ہو جائیں ۔ قبل ازیں پاکستا ن مسلم لیگ ( ن) کے رہنما چوہدری محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی کمیونٹی کو انکے مذہبی تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی حکومت میں پاکستان میں موجود اقلیتوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ پاک کرسچن کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمارے مذہبی تہوار میں شرکت کرکے آپ لوگوں نے ہماری جو حوصلہ افزائی کی ہے اس پر ہم حکومت پاکستان او رقونصلیٹ کے شکر گزار ہیں ۔ ہمیشہ کی طرح ابھی بھی قونصلیٹ نے  ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ پاکستان میں بھی اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے ۔پاکستان کو اس وقت جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں ہمیں ملکر وطن عزیز کے استحکام کیلئے افواج پاکستان اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ۔ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے مہمان خصوصی کے ساتھ ملکر کیک کاٹا ۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: