Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش کے اعزاز میں عشائیہ

روزانہ 100کلو میٹر سفر کرتاہوں، گرد وغبار کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے
 
جدہ (جاوید راہو)پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش کے اعزاز میں مکہ مکرمہ کے مقامي شہری یوسف حمیدان الصاعدی کے طرف سے عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف حمیدان کہا کہ ہم محمد علی بخش کی ہمت کو سلام کرتے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے امن استحکام کے لیے امن مارچ کررہے ہیں ۔سائیکلسٹ محمد علی بخش نے عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ 80 سے 100 کلومیٹر کا سفر کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل موسم بہت خراب ہے ۔ تیزہوا اور گردہ غبار کی وجہ سے سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے مقامی اہلکار حاجی ذوالفقار علی اور حافظ صغیر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی حج مشن کابھی دورہ کیا اوروہاں اہل کاروں سے بھی ملاقات کی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: