Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائیکلیسٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کی

آج مکہ مکرمہ میں گورنریٹ حکام سے ملاقات کے بعد جدہ روانہ ہوں گے

 
جدہ (جاوید راہو)پاکستانی سائیکلسٹ محمد علی بخش مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ وہ یمن میں برسرپیکار سعودی افواج کی حمایت اور دہشت گردی کے انسداد کے لئے امن کا پیغام لے کر نکلے ہیں۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے راستے میں میری بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ا س سے میرے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق محمد علی بخش کو جمعہ کے دن مکہ مکرمہ پہنچنا تھا تاہم راستے میں گرد وغبار کے باعث وہ ہفتہ کو پہنچے۔ مکہ مکرمہ میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ملک محی الدین م، حاجی ذولفقار،ڈاکٹر صغیر احمد،راجہ ظفر اقبال اور زہیر بابر کے علاوہ دیگر نے بھی  ملاقات کی ۔ آج اتوار کو وہ مکہ مکرمہ میں گورنریٹ حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: