Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خروج و عودہ پر واپس نہ آنے والوں پر پابندی میں کارکن کے اہل خانہ شامل ہیں؟

غیر ملکی کارکن کو تین سال تک مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے پر جاکر نہ آنے والوں پر پابندی میں کارکن کے اہل وعیال، والدین اوراس کے گھریلو ملازم شامل نہیں ہوں گے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق  محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’اگر مملکت میں برسرروزگار کوئی غیرملکی کارکن خروج و عودہ ویزے پر جاکر واپس نہیں آتا تو ایسی صورت میں اسے تین سال تک مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس دوران اپنے سابقہ آجر کے یہاں نئے ویزے پر آسکتا ہے‘۔
’کسی اور آجر کے  یہاں کسی بھی شکل میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی سے اس کے اہل و عیال، اس کے والدین اور اس کے یہاں کام کرنےوالے گھریلو ملازم مستثنی ہوں گے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’تین سالہ پابندی کی شروعات خروج و عودہ ویزہ ختم ہونے کی تاریخ سے ہوگی۔ حساب ام القری کیلنڈر سے کیا جائے گ‘۔ 
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ’جو کارکن مملکت سے خروج و عودہ ویزے پر جاکر مقررہ وقت پر واپس نہیں آتے کمپیوٹر میں ان کا ریکارڈ ’مملکت سے چلا گیا واپس نہیں آیا‘ کے عنوان سے کردیا جاتا ہے‘۔

شیئر: