Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کا نیا لوگو جاری، سلامتی اور امن کا کیا مطلب ہے؟

’عازمین حج تمام آفات سے سلامتی سے ہوں گے اور ہر خوف سے امن میں ہوں گے‘ (فائل فوٹو: سبق)
وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے نے حج سیزن 1443 کا لوگو جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حج سیزن کا لوگو تمام سرکاری ادارے استعمال کریں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لوگو میں سورۃ الحجر کی آیت 46 سے دو لفظ ’بسلام آمین‘ شامل کیا گیا ہے۔‘
’اس کا مطلب سلامتی اور امن کے ساتھ ہے، یعنی رواں سال عازمین حج تمام آفات سے سلامتی سے ہوں گے اور ہر خوف سے امن میں ہوں گے۔‘
’حج سیزن کے لوگو میں سبز رنگ کے چار دائرے ہیں جن کے وسط میں سیاہ رنگ کا مکعب بنایا گیا ہے جو کعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
’چار سبز دائروں کو غور سے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ ان میں لفظ’حج‘ لکھا ہے جبکہ سبز رنگ صحت اور امن و امان کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
’گذشتہ سال حج لوگو میں دائروں میں فاصلہ رکھا گیا تھا جبکہ نئے لوگو میں فاصلہ ختم کیا گیا ہے، یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ عازمین حج میں سماجی فاصلہ ختم ہوگیا ہے‘۔
 

شیئر: