اسلام آباد...وزیراعظم محمدنواز شریف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے لیگی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا ۔ مشاورت کے بعد انجینیئر امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا صدر اور مرتضی جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ۔ نوازشریف نے اِس موقع پر امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار مسلم لیگ(ن)کو خیبر پختونخوا میں مزید فعال اور مضبوط کرنے کے لئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن)کا گڑھ رہا ہے۔عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پی کے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کو پورے ملک میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔