سعودی عرب میں محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے پیشہ ورگداگروں کے خلاف مہم جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عیسر ریجن میں محکمہ انسداد گداگری ٹیم نے ایک مسجد میں خود کو معذورظاہرکرکے گداگری کرنے والے ایک یمنی کوگرفتار کیا جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ خود کو معذورظاہرکررہا تھا جبکہ حقیقت میں وہ معذورنہیں تھا۔
ریجن میں محکمہ کی ٹیم نے معروف مارکیٹ کے باہر گداگری کرنے والی ایک یمنی عورت کوبھی گرفتار کیا جس کے ساتھ بچہ بھی تھا۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ گداگری کے خاتمے کے لیے محکمہ کی ٹیمیں تمام ریجنز میں سرگرم عمل ہیں۔
مستمرون في مكافحة التسول..
#لاتعطيهم
#معاً_نكافح_التسول pic.twitter.com/rOvoqmbFkO— الأمن العام (@security_gov) June 4, 2022