پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان دو ہفتے بعد اتوار کو پشاور سے اسلام آباد میں اپنی رہائش شاہ بنی گالہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان بنی گالہ پہنچے تو گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں
-
’ایسے چلتا رہا تو اگلی کابینہ میں ٹک ٹاک کے وزیر ہوں گے‘Node ID: 487441
-
'نیب کے خلاف نہیں بولنا' کیمرے اور مائک نے پکڑ لیاNode ID: 497846
-
قینچی نہ چلنے پر دانتوں سے افتتاحی تقریب کی ربن کٹنگNode ID: 596711
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے فیاض الحسن کو روک رکھا ہے اور وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے انہیں اندر نہیں جانے دے رہے۔
فیاض الحسن چوہان گارڈز کے ساتھ الجھ پڑتے ہیں اور پھر عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل وہاں پہنچتے ہیں اور انہیں سمجھاتے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں فیاض الحسن چوہان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں نے خان صاحب سے اب ڈائریکٹ بات کرنی ہے۔‘
ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ٹوئٹر پر معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیاض صاحب وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے۔ جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لے کر گیا ہوں۔ انہوں نے ایک گارڈ کے رویے کی شکایت کی۔ چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں انہیں نہیں روکا گیا۔‘
جیو ٹی وی چوہان صاحب کے بارے جھوٹی خبر چلا رہا ہے۔ فیاض صاحب وقت سے زرا پہلے پہنچے تھے۔ جب میں پشاور سے پہنچا تو وہ مجھ سے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔میں انہیں خود اپنے ساتھ اوپر لے کر گیا ہوں-انہوں نے ایک گارڈ کے روئیے کی شکایت کی۔چوہان صاحب ہمارے معزز دوست ہیں انہیں نہیں روکا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 5, 2022
ٹوئٹر صارف محسن علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس سے قبل بنی گالہ پہنچے پر فیاض الحسن چوہان کو گیٹ پر روک لیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا شہباز گل سے شکوہ، کافی دیر ہو گئی یہاں پہنچا ہوا ہوں، اندر ہی نہیں جانے دے رہے ،، فون کر رہا ہوں کوئی جواب ہی نہیں دے رہا۔‘
ایک اور صارف حیدر شیرازی نے لکھا کہ ’ فیاض الحسن چوہان کو بنی گالہ داخلے سے روک دیا گیا، فیاض الحسن چوہان سڑک پر انتظار کرتے رہے، شہباز گل آئے تو آپس میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔‘