بنوں اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، سات دہشت گرد ہلاک
جانی خیل میں پانچ اور شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا۔
’دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔‘
کارروائی میں بڑی مقدار میں گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔
جانی خیل میں پانچ اور شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے۔