سعودی عرب میں الاحسا کی پولیس نے بیرون مملکت مقیم اردنی شہری کے تعاون سے فراڈ کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری ایک اردنی باشندے کے تعاون سے مختلف لوگوں کو فرضی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتا تھا۔ انہیں جھانسہ دے کر ان سے ساڑھے نو لاکھ ریال وصول کیے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں اس قسم کی چار وارداتیں کی جا چکی ہیں۔
الاحسا پولیس نےملزم کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔