Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں دھوکہ دہی میں ملوث ایشیائی گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دھوکے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی(فوٹو، امارات الیوم)
ابوظبی پولیس نے چارلاکھ 60 ہزار درہم چوری کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ واردات کے24گھنٹے کے اندر اندر گرفتاری عمل میں آئی ۔  
 الامارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ ورادات  انتہائی ماہرانہ طریقے سے کی گئی ۔ متاثرین کے پاس واردات کرنے والوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا ۔
انہیں نہیں معلوم تھا کہ واردات کرنے والے کون ہیں کہاں کے ہیں ۔ پولیس نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف  واردات کرنےو الوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضےسے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی۔
ابوظبی پولیس کے ماتحت جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد الراشدی نے کہا کہ ہماری پولیس جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ۔ وارداتوں کے خلاف ملنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے اور کارروائی پیشہ وارانہ انداز میں کی جاتی ہے ۔  

شیئر: